دیپال پور: بورڈ آف ریونیو کے حکم پر ناجائز قابضین کیخلاف گرینڈ آپریشن، 5 ایکڑ زرعی اراضی واگزار، ایک شخص گرفتار

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)بورڈ آف ریونیو کے حکم پرناجائزقابضین کیخلاف گرینڈ آپریشن اراضی واگزار ایک شخص گرفتار۔

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اے ڈی سی آر محمد شعجین وسطروکی زیر نگرانی نواحی علاقہ 42 فور ایل میں ناجائز قابضین کیخلاف پیرا فورس اور محکمہ ریونیو کی جانب سے کارروائی دوران آپریشن 5 ایکڑ زرعی اراضی واگزار کرکے زیر کاشت فصل موقع پر تلف کر دی گئی کاروائی کے دوران ایک شخص موقع پر گرفتار کرلیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ نے کہا حکومتی ہدایات کے برخلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو سخت کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گاناجائز قابضین کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا

مزید خبریں

Back to top button