150 سال پرانے تاریخی بوہڑ کے درخت کی کٹائی کے خلاف احتجاج

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )گھارا پل حویلی روڈ پر واقع تقریباً ڈیڑھ سو سال پرانا بوہڑ کا تاریخی درخت کاٹے جانے کے عمل نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ یہ درخت نہ صرف علاقے کی پہچان سمجھا جاتا تھا بلکہ مقامی تاریخ اور ثقافت کی ایک اہم علامت بھی تھا۔

اطلاعات کے مطابق درخت کو کاٹنے کا عمل جاری ہے جس پر اہلِ حجرہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس تاریخی ورثے کو ختم کرنے کے بجائے اسے محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جائیں مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس قدیم بوہڑ کے درخت کو کاٹنے کے بجائے اسے منتقل کر کے حجرہ شاہ مقیم کے کسی پارک میں محفوظ کیا جائے تاکہ آئندہ نسلیں بھی اس تاریخی نشانی کو دیکھ سکیں اہلِ علاقہ نے ذمہ داران اور حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس درخت کی کٹائی کو روکا جائے اور اس قومی و ثقافتی ورثے کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button