وزیرآباد: پوسٹ ماسٹر عابد حسین کی ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب

وزیر اباد (جانوڈاٹ پی کے)ڈاک خانہ احمد نگر کے پوسٹ ماسٹرعابد حسین کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب، ساتھیوں کی جانب سے خراجِ تحسین گزشتہ روز احمد نگر چٹھہ ڈاک خانہ میں پوسٹ ماسٹر عابد حسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرسید محرم شاہ، قاری محمد معظم رحمانی،سید شاہد رضا زیدی،ڈاکٹر ظہیر عباس،خرم شہزاد کنگ،سیٹھ شہریار،رانا ناصر حسین،مزمل حسین،محمد اشفاق،صفی اللہ اورڈاک خانہ کے عملہ، دوست احباب اور معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کی طویل، دیانت دارانہ اور مثالی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے اپنی ملازمت کے دوران نہایت محنت، ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیے۔ ان کی خوش اخلاقی، ملنساری اور عوام کے ساتھ حسنِ سلوک کی وجہ سے وہ اپنے ساتھیوں اور عوام کے دلوں میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔اس موقع پر ساتھی ملازمین اور دوستوں کی جانب سے انہیں مختلف تحائف بھی پیش کیے گئے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے پوسٹ ماسٹر عابد حسین نے اپنے ساتھیوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ملازمت کے دوران ملنے والی محبت اور تعاون کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔تقریب کے اختتام پر شرکاءنے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا اور ان کی صحت، خوشحالی اور کامیاب زندگی کے لیے دعا کی۔

مزید خبریں

Back to top button