تھرپارکر میں خودکشی کے دو واقعات، ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک لڑکی کو بچا لیا گیا

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی)ضلع تھرپارکر میں خودکشی کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ مختلف مقامات پر دو واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک لڑکی کو بچا لیا گیا۔
چیلہار کے قریب گاؤں پھلیو میں 28 سالہ اندریا زوجہ سترام میگھواڑ نے مبینہ طور پر گھر کے اندر پھندا لے کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کی ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔
دوسری جانب مٹھی شہر کے بھٹائی نگر بجیر کالونی میں 17 سالہ سکینہ دختر رمضان بجیر نے مبینہ طور پر زہریلی دوا پی لی۔ ورثا اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں بروقت علاج کے باعث اس کی جان بچ گئی۔



