​پاکستان کا بڑا وار،ہیبت اللہ کا مرکز تباہ،نور ولی محسود بھارت میں روپوش!

قندھار(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ایئر فورس نے دو دن قبل قندھار میں ایک کامیاب فضائی کارروائی کی، جس میں طالبان کا ایک بڑا ٹیکنیکل آلات کا اسٹوریج سینٹر تباہ کر دیا گیا۔ حملے میں افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کا مرکز بھی نشانہ بنا، تاہم رپورٹس کے مطابق وہ ایک حساس ایجنسی کی پیشگی اطلاع اور بروقت منتقلی کی وجہ سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔ اس کارروائی میں ٹی ٹی پی کے کمانڈر حامد خراسانی سمیت 25 سے 30 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پاکستان کی ایٹمی طاقت اور جدید دفاعی صلاحیتوں کے سامنے اب کوئی بھی ملک پاکستان کے خلاف براہِ راست مہم جوئی کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف عسکری محاذ کھولنے کی شرط پر بھارت کو "بگرام ایئر بیس” کی پیشکش کی تھی، جسے بھارت نے مسترد کر دیا۔ اس سے قبل امریکہ نے بھی پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کی شرط پر اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔سینئر صحافی شکیل ملک کے مطابق "نام نہاد طالبان” عالمی شیطانی قوتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں اور ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button