کوئٹہ میں اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے افغانستان سے منسلک منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 25 کلوگرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف کے مطابق برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ منشیات بلوچستان کے راستے سندھ اور پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، جسے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران ناکام بنا دیا گیا۔

حکام کے مطابق کارروائی کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب مشرقی بائی پاس سے متصل علاقے میں کی گئی۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں انتہائی مہارت سے تیار کیے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے این ایف کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سرحدی علاقے برامچہ سے سرگرم منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بلوچستان کے راستے منشیات سندھ اور پنجاب منتقل کرنے کی کوشش میں تھا۔

فورس نے منشیات قبضے میں لے کر گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ اسمگلنگ نیٹ ورک سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button