خالد خورشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم، پولیس کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ مسترد

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) انسداد دہشت گردی عدالت نے گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد خورشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران پولیس نے خالد خورشید کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ خالد خورشید کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔ کیس کی مزید کارروائی متعلقہ قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button