اسرائیل کی فوج ایرانی کلسٹر بموں سے پریشان ہے، بلومبرگ رپورٹ

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)بلومبرگ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایرانی کلسٹر بموں سے پریشان ہوگئی۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے نصب میزائلوں میں کلسٹر وار ہیڈ استعمال ہورہے ہیں، ایرانی میزائل ہدف پر چھوٹے بم بکھیرتے ہین جس سے نقصان کا دائرہ بڑھ جاتا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل درجنوں چھوٹے دھماکا خیز مواد پھیلا رہے ہیں۔
صیہونی افواج کا کہنا ہے کہ ایران کے تقریباً آدھے میزائل کلسٹر بموں سے لیس ہین، کلسٹر وار ہیڈ والے میزائلوں سے بڑے علاقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی میزائلوں سے متعدد چھوٹے بم گرنے سے زیادہ جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اس حکمتِ عملی کے ذریعے ناصرف اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دینا چاہتا ہے بلکہ مہنگے میزائل انٹرسیپٹرز کو زیادہ استعمال کروانے کی کوشش بھی کر رہا ہے، جس سے اسرائیل پر معاشی اور نفسیاتی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ میزائل حملے کے سائرن ختم ہونے کے بعد بھی چند منٹ تک پناہ گاہوں میں رہیں کیونکہ چھوٹے بم کچھ دیر بعد بھی زمین پر گر سکتے ہیں۔



