دشمن کے حملوں کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے، ایرانی صدر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ امریکا اوراسرائیل کی مسلط کی گئی ظالمانہ جنگ کے 15 دن گزر چکے ہیں ، دشمن کے حملوں کے باوجود ملک معمول کے مطابق چل رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ حملوں کے باوجود حکومتی اہلکاروں کی خدمت میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ، حکومتی اہلکار اپنا کام محنت سے جاری رکھے ہوئے ہیں ، امریکا اور اسرائیل نے ہمارا ملک تباہ کیا ، ہم ملکر دوبارہ تعمیر کریں گے ۔



