یو اے ای سے اسرائیلیوں کا انخلاء مکمل

دبئی (ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات سے اسرائیلیوں کا انخلاء مکمل ہوگیا۔
متحدہ عرب امارات سے2 فلائٹس پر 600 اسرائیلیوں کو تل ابیب پہنچادیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق عرب امارات سے تل ابیب خصوصی فلائٹس مکمل طور پر مفت چلائی گئیں اور تمام خرچہ اماراتی حکومت نے اُٹھایا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی شہریوں کی باحفاظت واپسی پر اسرائیل نے عرب امارات سے تشکر کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہاکہ مشکل وقت میں امارات اسرائیل دوستی مضبوط ثابت ہوئی۔



