کیٹی بندر میں2برادریوں میں تصادم،6افرادزخمی ہوگئے

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاويد لطيف ميمن /جانوڈاٹ پی کے)کیٹی بندر میں2برادریوں میں تصادم،6افرادزخمی ہوگئے۔
ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر تھانے کی حدود میں خلیفہ اور ڈوکی برادری میں معمولی تکرار پر تصادم ہوگیا علاقہ میدان جنگ بن گیا کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا ازادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں احمد ڈوکی اللہ ڈنو ڈوکی رزاق ڈوکی علی حسن ڈوکی نواز ڈوکی اور ایک معصوم بچی شدید زخمی ہوگئی زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے



