جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال، تھرپارکر کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں، کاروباری مراکز بند

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت حافظ نعیم الرحمان کی ہدایات پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور پٹرول پر عائد لیوی/بھتے کے خلاف 3 ستمبر 2026 کو ملک گیر ہڑتال کی کال پر تھرپارکر کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ کئی مقامات پر کاروباری مراکز بھی بند رہے۔ مٹھی میں جماعت اسلامی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

اسلام کوٹ میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں شاہنواز خاصخیلی، گل محمد وسائی پوٹو اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا تاج محمد سومرو کی قیادت میں پریس کلب اسلام کوٹ سے ٹاؤن موڑ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ ریلی میں تقریباً 25 سے 30 افراد نے شرکت کی، جبکہ اسلام کوٹ شہر کی مارکیٹیں بھی بند رہیں۔

کلوئی میں جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کے سلسلے میں کلوئی شہر میں کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے۔ جماعت اسلامی ضلع تھرپارکر کے رہنما میر محمد بلیدی، کلوئی کے صدر عبدالباسط، محمد رمضان لنڈ اور عبدالحفیظ لنڈ کی قیادت میں گرڈ اسٹیشن سے کلوئی شہر کے چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شرکت کی، جبکہ شہر کے اہم بازاروں اور تجارتی مراکز میں دکانیں بند رہیں اور کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔

وجوٽو میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نوکوٹ کے امیر سائیں لیاقت قائم خانی کی سربراہی میں نوکوٹ شہر اور سنتورو بازار وجوٽو میں ہڑتال کی کال دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سنتورو بازار میں تقریباً 20 فیصد دکانیں بند رہیں۔

ڈِیپلو میں جماعت اسلامی کی جانب سے خالد چوک ڈِیپلو سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی تھرپارکر یاسین لطیف مغل، حافظ ایوب چارو، روشن ضمیر اور ابراہیم لنڈ نے کی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی۔

مٹھی میں جماعت اسلامی ضلع تھرپارکر کے رہنما مقصود بلیدی کی قیادت میں جماعت اسلامی کے دفتر مٹھی سے کشمیر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور پٹرول پر عائد لیوی/بھتے کے خلاف نعرے بازی کی۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول پر عائد لیوی/بھتے کا خاتمہ، مہنگائی میں کمی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ مٹھی کی احتجاجی ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button