خادم عزا کمیٹی کی جانب سے مسجد فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہامجلس عزا کا اہتمام

میر پور خاص(رپورٹ:شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)خادم عزا کمیٹی کی جانب سے مسجد فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میر شیر محمد خان ٹالپور کے گاؤں مسجد فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا۔ میں سالانہ مجلس شہادت امیر المومنین مولا کائنات شیر خدا  منعقد ہوئی۔مولانا سید ضیا حیدر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا والو اگر تم امن عالم کے خواہش مند ہو تو خطیب عرب کی صبر آزما خاموشی سے سبق سیکھو،اگر تم لڑنا چاہتے ہو تو حیدر کرار کی طرح صرف اور صرف حق کے لیے لڑو،اگر بولنا چاہتے ہو تو ممبرکوفے پر بولتے ہوئے قرآن کی تقلید کرو حضرت علی علیہ السلام علم کا دروازہ ہے دنیا کا کوئی بھی علم ہو علم حدیث علم فقہ علم احکام علم تصوف علم الکلام علم نحو علم حساب علم جفر سب کا سلسلہ حضرت علی علیہ السلام سے ملتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button