کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت اوکاڑہ میڈیکل کالج کے ترقیاتی منصوبے بارے اجلاس

اوکاڑہ ( رپورٹ وحید آرائیں/ جانو ڈاٹ پی کے )کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت اوکاڑہ میڈیکل کالج کے ترقیاتی منصوبے بارے اجلاس، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ایکسین بلڈنگز یاسر علی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کو اوکاڑہ میڈیکل کالج کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایکسین بلڈنگز نے بتایا کہ اوکاڑہ میڈیکل کالج اکیڈمک و ایڈمن بلاک، سٹوڈنٹس و سٹاف ہاسٹلز سمیت دیگر شعبہ جات پر مشتمل ہوگا، اے ڈی پی کے تحت اوکاڑہ میڈیکل کالج کا منصوبہ 3686 ملین روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہوگا اور اسے جون 2028 تک مکمل کیا جائے گا، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ اوکاڑہ میڈیکل کالج کا شاندار منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بہترین اقدامات کا تسلسل ہے، میڈیکل کالج کی تعمیر کا منصوبہ علاقہ کی عوام کے لیے بے مثال اقدام ہے، حکومت پنجاب عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کی تکمیل سے ضلع بھر کی عوام مستفید ہوسکے گی، منصوبے سے عوام کی دہلیز پر کوالٹی میڈیکل سروسز میسر ہو سکیں گی، میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے استوار بنیادوں پر تسلسل سے ترقیاتی کام جاری رکھے جائیں



