کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور آر پی او ایاز سلیم کا یوم علی کے روٹس کا دورہ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحید آرائیں/ جا نو ڈاٹ پی کے)کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور آر پی او ایاز سلیم کا یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ ایوان حسین کا دورہ۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف محکموں کے افسران کو ذمہ داریاں تفویض کیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت اہل تشیع کے نمائندے اور دیگر افسران بھی موجود تھے، کمشنر ساہیوال نے عزاداروں کی سہولت کے لیے روٹ پر صفائی اور روشنی کے بہترین انتظامات کی ہدایت دیں اور سیکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد کے احکامات دیے، ڈویژنل سربراہان نے فرائض میں غفلت برتنے پر سخت کاروائی کا عندیہ دے دیا، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی اور امن عامہ کے لیے علماء کرام کا تعاون ناگزیر ہے، شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر عزاداروں کے لیے موثر انتظامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ جلوس منتظمین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ربط و رابطہ کو فروغ دیں، مرکزی جلوس کی صفائی، لٹکتی تاروں کے بندوبست اور پانی و لائٹنگ سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے، آر پی او ایاز سلیم نے کہا کہ فول پروف سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار روٹ پر چوکس انداز میں ڈیوٹی دیں اور جامع تلاشی کے بعد عزاداروں کا جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے، انہوں نے کہا کہ جلوس کے اختتام تک تمام انتظامات کی نگرانی کی جائے



