تلہار میں شبِ ضربتِ امام علیؑ کے سلسلے میں مرکزی جلوس برآمد

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ہر سال کی طرح اس سال بھی 19 رمضان المبارک کی رات شبِ ضربت اور شہادتِ مولا امام علی علیہ السلام کے سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ تلہار سے سالانہ روایتی مرکزی جلوس چیئرمین کمیٹی زوار نعیم بیدم خواجہ کی قیادت میں برآمد ہوا جلوس مقررہ راستوں سید بچل شاہ، سید آگیڈنو شاہ، بیت الحزن جتوئی، گوپانگ محلہ گڈو شاہ چوک اور مختلف امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا دوبارہ مرکزی امام بارگاہ تلہار پہنچا اس موقع پر مجلسِ عزا سے علامہ مولانا مجاہد حسین چانڈیو نے خطاب کیا جبکہ ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی خصوصی ہدایات کے تحت ایس ایچ او تلہار اعجاز سومرو کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے المہدی اسکاؤٹ کے جوانوں نے بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔

مزید خبریں

Back to top button