لاڑکانہ: گڑھی خدا بخش میں پولیس کارروائی کے دوران مزاحمت، پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے تھانہ گڑھی خدا بخش بھٹو کی حدود گاؤں شر میں پولیس نے اے ایس پی سٹی نوڈیرو حیدر علی شاہ کے زیرقیادت ڈاکو نصرو شر کی گرفتاری کے لئے رات گئے کاروائی کی جہاں گاؤں والوں نے پولیس سے مزاحمت کی جبکہ خواتین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا. اس موقع پر مبینہ طور پر اے ایس پی سٹی اور ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے، بعد میں زخمی اے ایس پی کو ڈی ایس پی دفتر نوڈیرو لایا گیا جہاں طبی عملے کو طلب کرکے انہیں طبی امداد فراہم کی گئی. اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں اے ایس پی زخمی نہیں ہوئے بلکہ خواتین کے پتھراؤ کرنے سے ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ دوران کاروائی کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے.

مزید خبریں

Back to top button