بدین میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سلسلہ جاری

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز سندھ دوست اتحاد کے سربراہ ڈاکٹر عزیز میمن نے پیر عالی شاہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی کھیلوں کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر پیر الطاف شاہ جیلانی کی جانب سے ڈاکٹر عزیز میمن کا استقبال کیا گیا۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر عزیز میمن نے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی اور ٹورنامنٹ کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی صحت مند کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ بنتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے، جو معاشرے کی بہتری کے لیے نہایت ضروری ہے اس موقع پر ڈاکٹر عزیز میمن نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں

مزید خبریں

Back to top button