سابق ناظم احمد نگر چٹھہ چوہدری جاوید اقبال چٹھہ کی پہلی برسی

حامد ناصر چٹھہ،فیاض چٹھہ،ارسلان وڑائچ سمیت اہم شخصیات کی شرکت

وزیرآباد(نامہ نگار)سابق سپیکر قومی اسمبلی کے کزن کا سالانہ ختم سیاسی و مذہبی افراد کی شرکت،مرحوم کے بلند درجات کےلئے دعائے مغفرت،چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے کزن سابق ناظم احمد نگر چٹھہ چوہدری جاوید اقبال چٹھہ مرحوم کو ہم سے بچھڑے ایک سال مکمل ہو گیا،انکے سالانہ رسم ختم کے موقع پر چوہدری حامد ناصر چٹھہ،سابق ناظم چوہدری فیاض چٹھہ،سابق ایم پی اے چوہدری عادل بخش،ایم پی اےمسلم لیگ ن چوہدری عدنان افضل چٹھہ،چوہدری نعمان اللہ خاں چٹھہ،چوہدری احمد جہانگیر چٹھہ ،فاروق احمد چٹھہ،چوہدری تقی عباس چٹھہ ،رانا خلیل احمد خاں ،امتیاز احمد چٹھہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ چوہدری سعداللہ چیمہ،معاذ حسن چٹھہ،حسن پرویز چٹھہ،علی رضا چٹھہ،ارسلان وڑائچ، احسن رضا چٹھہ، عالمگیر چیمہ،اخلاق چیمہ،کلیم اللہ خاں باری ,محمدعارف ناز وریاہ سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی ،سماجی،مذہبی براداری نے بھر پور شرکت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button