امریکہ اور اسرائیل کی عبرتناک درگت: ایران کو نقشے سے مٹانے کا خواب الٹا پڑ گیا!

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) امریکہ، اسرائیل اور ایران کے مابین جاری کشیدگی اب ایک انتہائی خطرناک اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے اندر تیل کی ریفائنریوں اور میزائل تنصیبات پر شدید فضائی حملے کیے گئے ہیں، جس کے جواب میں ایران نے بھی متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، سعودی عرب اور اسرائیل کے اہم دفاعی و معاشی مراکز کو ہدف بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایران نے حیفہ کی آئل ریفائنری پر خیبر شکن بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے، جبکہ ایرانی حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خلیج میں تعینات 200 امریکی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق، ایرانی میزائل اور ڈرون صلاحیتیں ابھی بھی بڑی حد تک محفوظ ہیں، جو امریکہ کے لیے ایک بڑی تشویش کا باعث ہے۔یہ جنگ امریکہ کے لیے ایک "ڈیتھ ٹریپ” (موت کا جال) بن چکی ہے، جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ امریکی مالی اور دفاعی اخراجات ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ رہے ہیں۔ اگر یہ کشیدگی مزید چند ہفتے جاری رہی، تو عالمی سٹاک مارکیٹ کریش کر سکتی ہے.
مزید تفصیلات کے لیے معظم فخر کا یہ وی لاگ دیکھئے:




