عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی بلا رکاوٹ فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، شاکر فھیم

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن ،نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے تعلقہ ٹھٹھہ کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کر کے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پمپس پر دستیاب پیٹرول اور ڈیزل کی مقدار کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پیٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت پیٹرولیم مصنوعات کا اسٹاک مکمل رکھیں اور کسی بھی ممکنہ کمی سے بچنے کے لیے بروقت سپلائی کو یقینی بنائیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی بلا رکاوٹ فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ کسی بھی پمپ پر مصنوعی قلت یا فراہمی میں غفلت کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

مزید خبریں

Back to top button