ایران کا بڑا فیصلہ: پڑوسی ممالک پر حملے بند

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کو اسلحے کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے باعث صدر ٹرمپ نے امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کو پروڈکشن تین گنا کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ تجزیہ نگار معظم فخر کے مطابق، امریکہ نے تائیوان اور سعودی عرب جیسے ممالک سے ‘تھاد’ (THAAD) اور ‘پیٹریاٹ’ میزائل ڈیفنس سسٹم کے انٹرسیپٹرز ہنگامی طور پر اسرائیل منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں، کیونکہ ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے دفاعی حصار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

​دوسری جانب، ایران کے صدر مسعود پزشیان نے ایک اہم ویڈیو بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک پر حملے بند کر رہا ہے اور ماضی کی کارروائیوں پر معذرت خواہ ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی ملک کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہوئی تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس پیش رفت کا کریڈٹ لیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ان کے دباؤ کی وجہ سے ہتھیار ڈالے ہیں، جبکہ حقیقت میں پاکستان اور سعودی عرب کی پسِ پردہ سفارتی کوششوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک اسرائیلی صحافی اعلان مزراہی نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے گزشتہ سات دنوں میں دہائیوں پر محیط امریکی فوجی تنصیبات کو خاک میں ملا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

​مزید تفصیلات کے لیے معظم فخر کا یہ وی لاگ دیکھئے:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button