پی ٹی آئی کی پوری قیادت کو 10 سال قید بامشقت!

لاہور/مانیٹرنگ ڈیسک: مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایران نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے امریکہ کا 300 ملین ڈالر مالیت کا جدید ترین راڈار سسٹم تباہ کر دیا ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، اردن میں نصب اس سسٹم کو ایرانی میزائلوں نے نشانہ بنایا، جو امریکی میزائل دفاعی بیٹریوں کو گائیڈنس فراہم کرتا تھا۔ اس کے علاوہ امریکہ میں پاکستانی نژاد آصف مرچنٹ کو سابق صدر ٹرمپ کے قتل کی سازش کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
ادھر پاکستان میں نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا اہم فیصلہ سناتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کی مین سٹریم لیڈرشپ سمیت 47 افراد کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ سزا پانے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، شہباز گل، زلفی بخاری، زرتاج گل، مراد سعید اور حماد اظہر جیسے نام شامل ہیں، جو عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ سعودی عرب کے بعد دونوں ممالک نے ایک بار پھر مشترکہ دفاعی عزم کا اعادہ کیا ہے، جس سے خطے میں پاکستان کا سفارتی کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے سینیئر تجزیہ کار گوہر بٹ کا یہ وی لاگ دیکھئے:




