پاکستان پر ‘پیٹرول بم’: قیمتوں میں 55 روپے کا ہوشربا اضافہ

لاہور/مانیٹرنگ ڈیسک: مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات اب براہِ راست پاکستان پر بھی مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری تصادم کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے فوری بعد ملک بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے، گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 20 فیصد جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ نے 600 سے 3300 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔  اگر یہ جنگ طویل ہوتی ہے تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جو پہلے ہی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر ہیں۔

​مزید تفصیلات کے لیے سینیئر صحافی شکیل ملک کا یہ وی لاگ دیکھئے:

YouTube player

 

مزید خبریں

Back to top button