دیپالپور،سابق آئی جی کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ،الطاف سکھیرا محفوظ رہے

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)سابق آئی جی پنجاب کے بھائی کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،جوابی فائرنگ پر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار،الطاف حسین سکھیرا معجزانہ طور پر محفوظ رہے، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر گاؤں ماتاں والا ریلوے پھاٹک کے قریب ناکہ لگا رکھا تھاخوش قسمتی سے کوئی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہواپولیس نےموقع پر پہنچ کر مفرورڈاکوؤں کی تلاش کر دی ڈی ایس پی سرکل نے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جاۓ گا



