مصر میں منشیات کا بڑا کیس، ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت

قاہرہ (جانو ڈاٹ پی کے) مصر میں منشیات کے ایک بڑے مقدمے میں عدالت نے ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سارہ خلیفہ نے اپنے خلاف عائد منشیات کے الزامات مسترد کیے ہیں، تاہم عدالت نے قرار دیا کہ تمام ملزمان منشیات کی تیاری اور فروخت کے منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 750 کلوگرام سے زائد منشیات اور منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا بھاری مقدار میں خام مال بھی برآمد کیا گیا، جس کے بعد مقدمے کی کارروائی آگے بڑھائی گئی۔

عدالت کے فیصلے کے بعد کیس نے مصر میں خاصی توجہ حاصل کرلی ہے، خصوصاً ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ کا نام سامنے آنے کے باعث معاملہ مزید زیرِ بحث آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سارہ خلیفہ سمیت تمام 12 ملزمان کو عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا قانونی حق حاصل ہے۔

مقدمے میں حتمی قانونی کارروائی اور اپیل کے مراحل کے بعد ہی سزا کے حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔

مزید خبریں

Back to top button