مارئي جي کوهه گوٹھ بھالوا میں یومِ دفاع پر اونٹوں کی شاندار ریلی، پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) مارئي جي کوهه گوٹھ بھالوا میں 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما علی محمد خاصخیلی کی قیادت میں اونٹوں پر شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے دوران شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قومی نعرے لگائے اور وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر پی پی پی رہنما علی محمد خاصخیلی نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ ہیں اور ملک کے دفاع و سلامتی کے لیے پاک فوج کے کردار کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء نے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، جنہیں قوم ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھے گی۔ یومِ دفاع ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے متحد رہنے کا درس دیتا ہے۔

ریلی میں شریک افراد نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ اس موقع پر ملک کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button