تلہار: آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کا آفر آرڈر نہ ملنے پر احتجاج، سندھ حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) تلہار میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں نے آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی اور احتجاج کیا۔ ریلی کی قیادت نور حسن کوسو، عادل خواجہ اور جبران ٹالپر نے کی۔

مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے وہ مختلف پریس کلبوں کے سامنے سراپا احتجاج ہیں، لیکن سندھ حکومت اور وزیرِ تعلیم سید سردار شاہ نے اب تک اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

مظاہرین نے مزید بتایا کہ وزیرِ تعلیم نے حال ہی میں بدین میں شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کی پہلی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی جامع رپورٹ تیار کرے گی، جس میں ایم پی اے تنزیلا قمبراںی بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے پہلے ہی امیدواروں کے حق میں فیصلہ دیا ہے، اور سندھ حکومت کو خط جاری کر کے ہدایت کی گئی ہے کہ 33 سے 39 نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو فوری آفر آرڈر جاری کیے جائیں تاکہ بے چینی ختم ہو اور نوجوانوں کو ان کا حق مل سکے۔

مزید خبریں

Back to top button