بدین:تیزرفتارکاوراورموٹر سائیکل میں تصادم،نوجوان جاں بحق

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ماتلی۔حیدرآباد بائی پاس روڈ پر ویسریا پولیس چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 25 سالہ نوجوان انس ولد انور کشمیری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ٹنڈو محمد خان اسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق کار اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ متوفی کے ورثا کو اطلاع دے دی گئی ہے جاں بحق نوجوان ماتلی کے کشمیری پاڑے کا رہائشی تھا اور مرغی فارم پر ملازمت کرتا تھا۔ افسوسناک واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔



