کراچی میں پرامن کارکنان پر تشدد کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں کا بدین میں احتجاج

بدین( رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)کراچی میں حق دو ریلی پر جماعت اسلامی کے کارکنان پر تشدد لاٹھی چارج آنسوں گیس شیلنگ پرامن مظاہرین پر ریاستی تشدد گرفتاریوں کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنيئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین امیر انجنيئر سید علی مردان شاہ گیلانی جنرل سیکریٹری عبدلکریم بلیدی ۔نائب امیر ضلع اللہ بچایوو دیگر رہنماؤں نے کہا کے حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں پر امن کارکنان پر لاٹھی چارج اور گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتی پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ کر دیا ہے اس کے بعد اگر کوئی کراچی کی بات کرتا ہے یا بلدیاتی اختیارات کی بات کرتا ہے تو اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے انہونے نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنان اور قیات کو رہا کیا جائے
مزید کیا کہ حکومت ایسی حرکتوں سے باز آئے کراچی کو اس کا حق دیا جائے اس موقع پر فتح خان علی گل منصوری بھی موجود تھے



