اقوام متحدہ کے سربراہ آئندہ ہفتے روس اور یوکرائن کا دورہ کرینگے

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کیسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بالترتیب 26 اور 28 اپریل کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور یوکرائنی صدر ولادی میر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ گوتریس 26 اپریل کو ماسکو کا دورہ کریں گے اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ دوپہر کے کھانے اور ورکنگ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ یوکرائن کیدورہ کے دوران انتونیو گوتریس یوکرائنی وزیرخارجہ دیمیترو کولیبا کے ساتھ بھی ایک ورکنگ میٹنگ میں شرکت اور یوکرائنی عوام کو انسانی ہمدردی کی بنا پر امداد میں اضافہ کیلئے اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے عملہ سے ملاقات کرینگے۔سٹیفن ڈوجارک نے بدھ کے روز کہا تھاکہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے منگل کو اقوام متحدہ میں روس اور یوکرائن کے مستقل مشنز کو الگ الگ خطوط ارسال کیے تھے جن میں ولادی میر پوتن سے ماسکو اور ولادی میرزیلنسکی سے کیف میں ان کا استقبال کرنے کا کہا گیا تھا۔



