نورا فتیحی کا تاریخی اعزاز، فیفا اور آئی سی سی ورلڈ کپ تقریبات میں پرفارم کرنیوالی پہلی اسٹار بن گئیں

ممبئی (جانوڈاٹ پی کے)معروف اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ فیفا ورلڈ کپ اور آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تقریبات میں پرفارم کرنے والی پہلی انڈین اسٹار بن گئیں۔

عالمی کھیلوں کے بڑے ایونٹ میں ان کی پہلی جھلک قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں نظر آئی جہاں انہوں نے اختتامی تقریب میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نورا فتیحی فٹبال ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے Light The Sky کا حصہ رہیں اور انہوں نے دنیا بھر کے شائقین کے سامنے گلوکاری اور کوریوگرافی پر مبنی لائیو پرفارمنس دی۔

اس بین الاقوامی کامیابی کے بعد انہوں نے ایک اور بڑے ایونٹ میں شرکت کی۔ اداکارہ و ڈانسر نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔

علاوہ ازیں، وہ UNTOLD Dubai جیسے بڑے پیمانے کے میوزک فیسٹیولز میں بھی پرفارم کر چکی ہیں جہاں انہوں نے بین الاقوامی ہجوم کے سامنے اپنے فن کا جادو جگایا۔

کھیلوں کے مقابلوں اور عالمی تفریحی پلیٹ فارمز پر پھیلی ہوئی یہ پرفارمنسز، فلموں اور میوزک ویڈیوز سے ہٹ کر ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button