راکھی کاامیتابھ کو ریکھا سے شادی کا مشورہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے جیا بچن پر تنقید کرتے ہوئے امیتابھ بچن کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ دیدیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران امیتابھ بچن،جیا بچن اور ریکھا سے متعلق ان کے تبصروں کی ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کو حیران بھی کیا اور بحث میں بھی ڈال دیا۔ویڈیو کلپ میں راکھی ساونت نے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کو مشورہ دیں گی کہ وہ اداکارہ ریکھا سے دوسری شادی کرلیں،کیونکہ آجکل دو شادیوں کا رجحان چل رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ امیتابھ بچن نے جیا بچن کا انتخاب کیوں کیااور ریکھا کو کیوں نہیں چنا؟
راکھی نے جیا بچن کے لباس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنی دولت مند ہونے کے باوجود وہ اچھے کپڑے نہیں پہنتیں،یہاں تک کہ انہوں نے شلوار قمیض کے حوالے سے بھی طنزیہ جملہ کہہ دیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے جیا بچن کو اپنی سالگرہ پر بلانے اور تحفے میں اچھا لباس دینے کی پیشکش بھی کی۔اداکارہ نے بات کو یہیں نہیں روکا بلکہ جیا بچن کو بالوں میں رنگ لگوانے اور چہرے پر بوٹاکس کروانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ راکھی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کبھی امیتابھ بچن کے لیے جیا اور ریکھا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ ریکھا کو چنیں گی۔



