بھارت میں کار میں آگ بھڑک اٹھی‘ جھلس کر ایک ہی خاندان کی 4خواتین سمیت 5 افرااد ہلاک

متاثرین کی شناخت میاں بیوی اور 3 بیٹیوں کے طور پر ہوئی ‘شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے‘پولیس 

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں کار حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 85 کلومیٹر مغرب میں واقعہ ضلع راجنند گاو¿ں میں سنگارپور کے نزدیک پیش آیا، حادثے کے بعد کار میں آگ لگنے کے باعث اس میں سوار ایک ہی خاندان کے کم از کم 5 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس اہلکار نے تصدیق کے بعد بتایا کہ راجنندگاوں خیراگڑھ شاہراہ پر سنگارپور گاو¿ں کے نزدیک کار میں آگ لگنے کے باعث اس میں سوار 4 خواتین سمیت ایک خاندان کے 5 افراد زندہ جل گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کار اچانک توازن کھونے کے بعد ایک پل سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی، آگ کے شعلوں نے کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مسافر اس سے نکل نہ سکے۔پولیس نے کہا کہ متاثرین کی شناخت ایک جوڑے اور ان کی 3 بیٹیوں کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button