عوامی خدمت پیپلز پارٹی کا مشن اور عبادت ہے: نعمان اسلام شیخ

سکھر(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کو مقدم رکھا ہے، کسانوں، مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے ان کا کہنا تھا کہ پی پی کی اعلیٰ قیادت سمیت دیگر قائدین نے کھلے دل اور وسیع نظریے کے ساتھ سیاست کی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے ہیں میں عوام کی خدمت اپنے لئے باعث فخر اور اعزازسمجھتا ہوںسکھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے جو کسی پر احسان نہیں کیا بلکہ پی پی نمائندگان کا فرض ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سکھر ہاو ¿س میں معزز شہریوں سے ملاقات کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، ان کا کہنا تھا کہ سکھر شہر میں مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی کاوشوں سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور اب لوگ واضح تبدیلی محسوس کرنے لگے ہیںان کا کہنا تھاکہ بلدیاتی نظام سے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں شہر کی گلیوں کی تعمیر و مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویلوں اور فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیںاور عوام کی بے لوث خدمت ہی ہمارہ مشن ہے، معزز شہریوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے ان کے مسائل سنے اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے اور یقین دلایا کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائے رکھیں گے، ملاقات کے لئے آنے والے معززین نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے نیک خواشہات کا اظہار کیا ۔



