”صنف آہن‘‘کی آخری قسط بھی سینما میں دکھائے جانے کا امکان

لاہور (آن لائن)خواتین فوجیوں کی زندگی پر بنائے گئے مقبول ڈرامے ’صنف آہن‘ کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ ڈرامے کی آخری قسط بھی ملک بھر کے سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔’صنف آہن‘ کو 2021 کے آخر سے ’اے آر وائی ڈیجیٹل‘ پر پیش کیا جا رہا ہے اور اب تک اس کی 19 قسطیں نشر کی جا چکی ہیں اور ممکنہ طور پر مذکورہ ڈراما 25 قسطوں تک اختتام پذیر ہوجائے گا۔’صنف آہن‘ کی ٹیم نے ڈان امیجز کو بتایا کہ اس کی آخری قسط عیدالفطر کے بعد سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’صنف آہن‘ کی آخری قسط کب تک نشر ہوگی اور مجموعی طور پر ڈراما کتنی قسطوں پر مبنی ہوگا، تاہم ممکنہ طور پر ڈرامے کا اختتام 25 قسطوں پر ہوگا۔ڈرامے کی ٹیم کے مطابق عید کے موقع پر ’صنف آہن‘ کی آخری قسط کو سینماؤں میں دکھائے جانے کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔ممکنہ طور پر ڈرامے کی سینماؤں میں دکھائی جانے والی ’صنف آہن‘ کی خصوصی قسط کو بڑا کر کے دکھایا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ’صنف آہن‘ کی آخری قسط مئی کے اختتام یا جون کے آغاز میں ٹی وی پر نشر کیے جانے سے قبل سینماؤں میں دکھائی جائے گی۔’صنف آہن‘ کی کہانی 8 خواتین کی کامیابیوں کے گرد گھومتی ہے، جو عام زندگی گزارنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد انتہائی اہم بن جاتی ہیں

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button