ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا

شیخوپورہ (جانو ڈاٹ پی کے) ریجنل یونین آف جرنلسٹس (آر یو جے) پاکستان کا پشاور سے شروع ہونے والا ٹرین مارچ لاہور ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گیا، لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور اور گردونواح کے صحافیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔ ٹرین مارچ کی قیادت آر یو جے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر طاہر احمد شاہ، سیکرٹری جنرل عابد مغل، سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی،صدر سینٹرل پنجاب پنجاب میاں شاہ عالم بودلہ اور نائب صدر مرزا قیصر فاروق کر رہے تھے۔ ٹرین مارچ آر یو جے کے دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس پر امن ٹرین مارچ کا بنیادی مقصد علاقائی صحافیوں کے جائز مطالبات کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سامنے پیش کرنا، ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کے حقوق و تشخص کو اُجاگر کرنا ہے۔اس موقع پر ،فیروزوالا ،شیخوپورہ،قصور اور گردونواح سے سینکڑوں علاقائی صحافی موجود تھے ۔ ٹرین مارچ 10 نومبر کو لاہور سے ملتان کے لیے روانہ ہوگا جو مختلف شہروں سے ہوتا ہوا کراچی میں 13 نومبر کو  اختتام پذیر ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button