سہیل آفریدی کی چھٹی کی خبریں دم توڑ گئیں،بیرسٹرگوہر نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نہ کوئی ایسا پیغام بھیجا اور نہ ہی انہیں عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور پاکستان تحریک انصاف بھی ان کی مکمل حمایت کرے گی۔ اس سے قبل بھی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ ہیں اور بانی پی ٹی آئی کو ان پر اعتماد ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب کو سمجھنا ہوگا کہ ملکی حالات مزید خراب کرنے کا وقت نہیں بلکہ سب کو صورتحال بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔



