گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،گھریلو صارفین کیلئے گیس کی فراہمی کھانا پکانے کے اوقات تک محدود

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)ملک میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، گیس کی فراہمی کھانا پکانے کے اہم اوقات تک محدود کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی سپلائی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ شروع کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گھروں میں گیس کی فراہمی کو کھانا پکانے کے مخصوص اوقات تک محدود رکھا جا رہا ہے، جبکہ دیگر اوقات میں گیس پریشر میں کمی یا سپلائی کی بندش کا سامنا ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قطر کی ایل این جی کمپنی قطر گیس کی جانب سے 4 مارچ 2026 کو راس لفان میں ایل این جی پیداواری پلانٹ پر حملے کے بعد نافذ کیا گیا فورس میجر تاحال باضابطہ طور پر ختم نہیں کیا گیا۔

ایل این جی سپلائی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث ملک میں گیس کی دستیابی اور ترسیل کے حوالے سے انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے مقررہ اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

گیس کی فراہمی محدود ہونے سے شہریوں کو روزمرہ امور خصوصاً کھانا پکانے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ایل این جی سپلائی کی صورتحال آئندہ دنوں میں گیس کی دستیابی کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button