تھرپارکر میں سفینا کی فروخت کے خلاف کارروائی، ایس ایس پی آفس کے ڈرائیور سمیت2افراد گرفتار

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر میں مبینہ طور پر سفینا کی فروخت اور ترسیل کے خلاف سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی آفس کے ڈرائیور پولیس اہلکار حنیف اوٹھو اور اس کے ساتھی زوہیب جانی شاہ کو کار سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے سفینا کے 7 کٹے برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کے خلاف اسلام کوٹ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب، ایس ایس پی آفس سے وابستہ اہلکار کی مبینہ طور پر سفینا کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد منشیات کی روک تھام اور اس کی ترسیل کے حوالے سے مختلف سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ اس کی سپلائی کے ذرائع اور مبینہ سہولت کاروں کی بھی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث کسی بھی شخص، خواہ وہ کسی بھی ادارے سے وابستہ ہو، کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button