راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں200وکٹوں کاسنگ میل عبور کرلیا

راشد خان نے زمبابوے کے اوپنر تادیواناشے مارومانی کو آؤٹ کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 200ویں وکٹ مکمل کی۔ یہ ان کے کیریئر کا 120واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ راشد خان نے 2015 میں بھی زمبابوے ہی کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 11 سال بعد اسی ٹیم کے خلاف ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں انگلینڈ کے عادل رشید 171 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ہانگ کانگ کے احسان خان اور نیوزی لینڈ کے ایش سودھی 165، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی 164 اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا 163 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔راشد خان مجموعی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ وہ 551 میچز میں 742 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 658 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
𝐇𝐢𝐬𝐭𝐨𝐫𝐢𝐜 🤩
Rashid Khan scales an uncharted peak in T20I history 🙌
📝: https://t.co/mK7zh05lWQ https://t.co/ShULXztSgN
— ICC (@ICC) October 29, 2026



