اللہ بچایو ہالیپوٹہ جماعت اسلامی ضلع بدین کے 2سال کیلئے امیرمقرر،یکم نومبر کو حلف اٹھائیں گے

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ سے مشاورت کے بعد ارکان جماعت کے آراء کی پیش نظر آئندہ دو سال کی مدت یکم نومبر 2026 سے 31 اکتوبر 2028 تک کے لیے اللہ بچایو ہالیپوٹہ جماعت اسلامی ضلع بدین کا امیر مقرر کیا ہے وہ یکم نومبر کو اجتماع ارکان میں امارت کا حلف اٹھائیں گے ۔ وہ اس سے قبل اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے معتمدِ صوبہ رہ چکے ہیں، جبکہ ضلع بدین میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری، نائب امیر ضلع، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بدین کے صدر اور کسان بورڈ ضلع بدین کے صدر سمیت مختلف ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں نومنتخب جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر اللہ بچایو ہالیپوٹہ نے ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی، جبکہ سندھ یونیورسٹی جامشورو سے اسلامک کلچر میں ایم اے کیا۔ وہ دس سال سے زائد عرصے تک بدین کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں بطور پرنسپل خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کا تعلق بدین شہر کے قریب واقع گاؤں شاہ جو کوٹ سے ہے، جبکہ پیشے کے اعتبار سے وہ زمیندار ہیں

مزید خبریں

Back to top button