سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا،وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کی بھی شرکت

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے) سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ سول و عسکری حکام کی شرکت
سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ، نشانِ امتیاز (ملٹری) ریٹائرڈ، کی نمازِ جنازہ راولپنڈی کے آرمی ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے شرکت کی۔
اس موقع پر سابق آرمی چیفس، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور دیگر حاضر سروس و ریٹائرڈ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔



