امباپے کے دو گول، ایل کلاسیکو میں ریال میڈرڈ کی دھماکے دار فتح

میڈرڈ (جانو ڈاٹ پی کے)اسپینش فٹبال کے بڑے مقابلے ایل کلاسیکو میں ریال میڈرڈ نے اسٹار فارورڈ کلیان امباپے کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارسلونا کو شکست دے دی۔ بارسلونا کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور اسکور ایک ایک گول سے برابر تھا، تاہم آخری لمحات میں امباپے نے فیصلہ کن گول کرکے ریال میڈرڈ کی فتح یقینی بنا دی۔ امباپے نے میچ میں دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
بارسلونا کی جانب سے واحد گول رافینیا نے کیا، لیکن میزبان ٹیم ریال میڈرڈ کو برتری حاصل کرنے سے نہ روک سکی۔ اس کامیابی کے ساتھ ریال میڈرڈ نے سیزن کا پہلا ایل کلاسیکو جیت لیا۔



