صدرآصف علی زرداری کاجرمنی میں شانداراستقبال،گارڈآف آنرپیش

برلن(جانو ڈاٹ پی کے)جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا جرمن وزارت دفاع آمد پر استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے دوران صدر آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ پاکستان اور جرمنی کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کی دعوت پر جرمنی کے دورے پر ہیں۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور جرمنی رواں برس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔



