بدرمفاہتی یادداشت،ترکیہ، قطر،پاکستان اور انڈونیشیاکادفاعی معاہدہ،مشترکہ فوجی مشقوں اوردفاعی صنعت میں تعاون بڑھانے پراتفاق

دوحہ (جانو ڈاٹ پی کے)ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور اپنی دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ترک وزارتِ دفاع کے مطابق معاہدے پر دستخط دوحہ میں کیے گئے۔

معاہدے کے تحت چاروں ممالک مشترکہ فوجی مشقوں اور تربیتی سرگرمیوں میں تعاون بڑھائیں گے، جبکہ دفاعی تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں بھی اشتراک کو فروغ دیا جائے گا۔

ترک وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد چاروں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو وسعت دینا اور دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

معاہدے کو چاروں ممالک کے درمیان دفاعی روابط میں اضافے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس کے عملی نفاذ اور آئندہ تعاون کی تفصیلات سے متعلق مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button