انگلینڈ کے کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ مکمل، آئی سی سی کی پانچ رکنی ٹیم نے نمونے حاصل کر لیے

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ڈوپ ٹیسٹ، آئی سی سی کی پانچ رکنی اینٹی ڈوپنگ ٹیم سرینا ہوٹل پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق 18 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے گئے۔ آئی سی سی کی اینٹی ڈوپنگ ٹیم پانچ ارکان پر مشتمل تھی، جس میں ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر علی یوسف، ڈاکٹر نعیم احمد، ڈاکٹر عمر مسعود اور ڈاکٹر حنا شامل تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے مقابلے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں۔ سیریز کا آغاز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوا۔



