سیف علی خان کی شادی کی پیشکش پر کرینہ کپور کے دو بار انکار کا دلچسپ انکشاف

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کے دوران اپنی ازدواجی زندگی کا دلچسپ واقعہ بیان کیا۔
کرینہ کپور خان نے بتایا کہ سیف علی خان نے انہیں شادی کی پیشکش پہلی مرتبہ ممبئی، دوسری مرتبہ یونان اور تیسری مرتبہ پیرس میں کی۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے پہلی دو مرتبہ انکار کیا، تاہم پیرس میں تیسری پیشکش پر رضامندی ظاہر کردی۔
اس موقع پر سیف علی خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر کرینہ ممبئی میں ہی ہاں کردیتیں تو ان کے کافی پیسے بچ جاتے، جس پر شو میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کو فلم ’ٹشن‘ کی شوٹنگ کے دوران 2007ء میں ایک دوسرے سے محبت ہوئی۔ کئی برس تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے اکتوبر 2012ء میں ممبئی میں شادی کرلی۔اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں، جن کے نام تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔



