امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے مہرداد اخلاقی ایران کے وزیر دفاع مقرر

تہران (جانو ڈاٹ پی کے)ایرانی پارلیمنٹ نے مہرداد اخلاقی کی بطور وزیر دفاع تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے نئے وزیر دفاع کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے اپنی حفاظت یقینی بنا سکیں گے۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مہرداد اخلاقی اداروں کی مدد سے اپنی حفاظت کریں گے۔ مہرداد اخلاقی اس سے قبل ایرانی ایرو اسپیس انڈسٹری کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ان کا نام امریکی پابندیوں اور امریکا کی ٹارگٹ کلنگ لسٹ میں بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے سابق وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ رواں برس امریکی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ ان کی جگہ نئے وزیر دفاع کی تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی خطے کی سکیورٹی صورتحال کو متاثر کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button