اسد علی میمن ڈسٹرکٹ مینیجر کے عہدے پر فائز

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز ٹھٹھہ اسٹیشن پر آج ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب کا مقصد سینئر اسٹیشن کوآرڈینیٹر جناب اسد علی میمن کو ترقی پاکر ڈسٹرکٹ مینیجر کے عہدے پر فائز ہونے کی خوشی میں منعقد کی گئی تھی اس شاندار تقریب کا اہتمام اسٹیشن کوآرڈینیٹر جناب محمد علی میرجت اور ای ایم ٹی خاسد علی چنا نے کیا تھا تقریب میں اسٹیشن کوآرڈینیٹر امرتا مصطفیٰ زئور اسٹیشن کوآرڈینیٹر نعمان علی گوپانگ ای ایم ٹی عائشہ ایوب، ای وی او ذیشان جوکھیوای وی او امام بخش بلوچ ای وی او مقصود جوکھیو اور دیگر عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب اسد علی میمن نے کہا کہ میں نے اپنی محنت، لگن اور سچائی سے کام کر کے اس ادارے میں اپنا مقام بنایا ہے اور سینئر اسٹیشن کوآرڈینیٹر سے ترقی کر کے ڈسٹرکٹ مینیجر کے عہدے پر پہنچا ہوں پروگرام کی میزبانی اور نظامت کے فرائض جناب محمد علی میرجت نے سرانجام دیے، جبکہ جناب ممتاز آندل سومرو نے اپنے خیالات کا اظہار کر کے پروگرام کو چار چاند لگا دیے تقریب میں موجود تمام شرکاء کا کہنا تھا کہ محنت، سچائی اور لگن ہی کامیابی کی طرف لے جاتی ہے اور اس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button